• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف علاج کیلئے گئے ہیں، واپس آئیں گے: رانا مشہود احمد

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد خان—فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد خان—فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف علاج کے لیے گئے ہیں، وہ واپس آئیں گے۔

لاہور میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود احمد نے کہا کہ ملکی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں، 8 سال بعد بیرونی سرمایہ کاری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا اقوامِ متحدہ میں خطاب سب سے زیادہ سنے جانے والا ہے۔

رانا مشہود احمد کا کہنا ہے کہ سیاسی لیڈروں کو جھوٹے کیسز میں نااہل کیا گیا، اس ملک میں غنڈا گردی اور 9 مئی والے واقعات اب نہیں ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید