وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بیگم صاحبہ کی رہائی اور پشاور روانگی معمول کی کارروائی نہیں ہے، علی امین گنڈاپور کا پہلے دھمکیاں دینا، جلوسوں سے غائب ہونا اور پھر نمودار ہونا معمول کی کارروائی نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پنجاب کو خیر باد کہہ کر سی ایم ہاؤس پشاور میں ڈیرے ڈالنا پس پردہ داستان کی نشاندہی ہے، یہ دونوں شخصیات کسی نورا کشتی اور معافی تلافی کی خبر دیتی ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر نہیں ہو رہا، یہ مل کر کارکنوں کو بنا رہے ہیں۔