رحیم یار خان میں مسافر بس کی چیکنگ کے دوران پولیس نے 5 ماہ کا بچہ بازیاب کرا کے خاتون کو گرفتار کر لیا۔
ڈی ایس پی خالد محمود کے مطابق بچے کو خاتون نے پاکپتن دربار بابا فرید سے اغواء کیا تھا۔
خاتون بچے کو کراچی لے جا رہی تھی، جسے بازیاب کرا کے والدہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب احمد پور لمہ پولیس نے کارروائی کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے 9 مسروقہ موٹر سائیکلیں، رکشہ، ٹریکٹر اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔