• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشری بی بی نے ڈیل نہیں کی، ڈیل کرنیوالے لندن بھاگتے ہیں: بیرسٹر سیف کا خواجہ آصف کو جواب

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف ـــ فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف ـــ فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ لندن وہ بھاگتے ہیں جو ڈیل کرتے ہیں، بشری بی بی نے ڈیل نہیں کی۔

بیرسٹر سیف نے خواجہ آصف کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی موجودگی پر خواجہ آصف کا اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے، بشریٰ بی بی پاکستان کی شہری ہیں اور ن لیگ والوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ پشاور پاکستان کا حصّہ ہے، لندن کا نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ خواجہ آصف یہ سوچ رہے ہیں کہ بشریٰ بی بی، نواز شریف اور مریم نواز کی طرح لندن کیوں نہیں گئیں۔

 مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے کہا کہ بشری بی بی جب تک چاہیں یہاں رہ سکتی ہیں۔ 

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز کی ایماء پر خواتین کے ساتھ روا سلوک سب کے سامنے ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو ایک دن اپنے کیے کا حساب دینا ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید