سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 27 ویں ترمیم کے خلاف مولانا فضل الرحمٰن کال دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 27 ویں ترمیم پر مولانا نے کال دی تو حکمرانوں کو لگ پتہ جائے گا۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ ترمیم ن اور ش کے گلے پڑے گی، انہیں کچھ نہیں ملے گا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ غریب کے لیے عدالتوں میں آنا آسان نہیں ہے۔