وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز روایتی انداز سے ہٹ کر کام کرنے کی قائل ہیں۔
وزیرِ بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں عظمیٰ بخاری نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کا جائزہ لیا گیا۔
وزیرِ بلدیات نے کہا کہ پہلے مرحلے میں لاہور کے 6 زونز میں ترقیاتی کام کروائے جائیں گے۔ نشتر، سمن آباد، گلبرگ، راوی، شالیمار، داتا گنج بخش ٹاؤن شامل ہیں۔
وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سولر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔