فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک کے 45 شہروں میں غیر منقولہ جائیداد کی سرکاری قیمت بڑھادی ہے۔
ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق 45 شہروں کی غیر منقولہ جائیداد کی سرکاری قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد قیمتیں مارکیٹ ریٹ کے 80 فیصد کے مساوی ہوگئی ہیں۔
ایف بی آر نے پشاور، ایبٹ آباد، فیصل آباد، گجرات اور لاڑکانہ سمیت 45 شہروں میں جائیدادکی سرکاری قیمت بڑھائی ہے۔
دوسری طرف ایف بی آر نے کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ سمیت 11 شہروں کی جائیدادوں کی پرانی قیمتیں برقرار رکھی ہیں۔
غیرمنقولہ جائیدادوں کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ آئی ایم ایف کے پروگرام پر عمل درآمد کا حصہ ہیں۔