• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے نجکاری: ہدف پورا نہ ہونے پر بولی کا عمل منسوخ کیے جانے کا امکان، ذرائع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے حوالے سے پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں حکومتی ہدف مکمل نہ ہونے پر نجکاری کا موجودہ عمل منسوخ کیے جانے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجکاری کےلیے جمع کی گئی ایک بولی کل دوپہر ایک بجے کھولی جائے گی۔ شارٹ لسٹ 6 کمپنیوں میں سے صرف ایک کمپنی نے دستاویزات جمع کروائیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی کی بولی کے معاملے کو کابینہ کی نجکاری کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔ کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی نجکاری کے اجلاس میں فیصلہ کل شام ساڑھے 6 بجے کیا جائے گا۔ حکومتی ہدف پورا نہیں ہوا تو نجکاری کا موجودہ عمل منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق کسی غیرملکی کمپنی نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر نہیں کی، ایئرلائن بزنس کا تجربہ رکھنے والی کسی کمپنی نے پی آئی اے میں دلچسپی نہیں لی۔

قومی خبریں سے مزید