• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں ٹی بی کے 82 لاکھ نئے کیسز، ہر چوتھے مریض کا تعلق بھارت سے

جنیوا (اے ایف پی) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا کہ گزشتہ سال دنیا بھر میں تپ دق کے 82 لاکھ نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ، مجموعی کیسز میں سے ایک چوتھائی مریضوں کا تعلق بھارت سے ہے اور اس فہرست میں انڈیا سر فہرست ہے - 1995 میں ٹی بی کی عالمی نگرانی شروع کرنے کے بعد سے یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق یہ بیماری 30 زیادہ متاثرہ ممالک میں لوگوں کو غیر متناسب طور پر متاثر کرتی ہے جبکہ ہندوستان، انڈونیشیا، چین، فلپائن اور پاکستان سمیت 5ممالک عالمی سطح پر ٹی بی کے نصف سے زیادہ بوجھ کا سبب بنتے ہیں، ایک چوتھائی سے زیادہ کیسز صرف ہندوستان میں پائے جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹی بی میں مبتلا 55 فیصد مرد، 33 فیصد خواتین اور 12 فیصد بچے اور نوجوان ہیں ۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اس کی عالمی تپ دق رپورٹ 2024، جو منگل کو جاری کی گئی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید