کھیل کھیل میں گزشتہ 13 برسوں سے لاٹری کا ٹکٹ خریدنے والے امریکی شہری کی زندگی بلآخر پہلا انعام نکلنے کے بعد بدل گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاٹری جیتنے والے امریکی شہری جارج ہرٹ نے 13 برس قبل مذاق مذاق میں لاٹری ٹکٹ خریدنا شروع کیے تاہم طویل عرصے سے ان کی استقامت بلآخر رنگ لے آئی اور ان کا 1 ملین ڈالرز کا انعام نکل آیا۔
ٹکٹ فروخت کرنے والے اسٹور کے مالک تیمر پٹیل نے بتایا کہ جارج ہرٹ 13 سال سے لاٹری خرید رہا ہے، اس کے صبر کا پھل بالآخر 1 ملین ڈالرز کے انعام کی صورت میں اسے مل ہی گیا۔
اسٹور کے مالک کا کہنا ہے کہ جارج ہرٹ نے یہ ٹکٹ آخری لمحے میں خریدا تھا، جس نے اس کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جارج ہرٹ نے انعامی رقم یک مشت لینے کی خواہش ظاہر کی اور 6 لاکھ ڈالرز نکلوا لیے، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اتنی بڑی رقم کا کیا کریں گے۔
اسٹور کے مالک نے یہ بھی بتایا ہے کہ جب کوئی لاٹری جیتتا ہے تو صرف اسے ہی انعامی رقم نہیں ملتی بلکہ ہمیں بھی 10 ہزار ڈالرز کا بونس ملتا ہے جو ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی زیادہ رقم ہے۔