رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو غیر معیاری کھانا دیا جارہا ہے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم اپنے لیڈر سے ملاقات کےلیے آئے تھے۔ ہمیں اپنے پارٹی لیڈر سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
عمر ایوب نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا۔ اڈیالہ جیل میں توہین عدالت ہو رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل سہولیات واپس لی گئیں، بانی پی ٹی آئی کو غیر معیاری کھانا دیا جارہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو فوڈ پوائزننگ ہوئی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے جیل میں سخت حالات کا مقابلہ کیا۔ ہم بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ اور شاہ محمود قریشی کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے متعدد رہنما اور کارکن سیاسی قیدی ہیں۔ ہم اپنے سیاسی قیدیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔