• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ نعیم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے ایک بیان میں کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت67 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی، حکومت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں30 روپے تک کمی کرے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں 60 روپے فی لیٹر اضافی ٹیکس ناجائز ہے، اس ٹیکس کے خاتمے سے معاشی سرگرمی بڑھےگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری میں ناکامی کا غصہ عوام پرنہ اتارے۔

قومی خبریں سے مزید