• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوحہ: پاکستانی فن و ثقافت کی نمائش ’منظر‘ کا افتتاح

دوحہ میں وزیر اعظم شہباز شریف اورشیخہ المیاسہ بنت حمد نے مشترکہ طور پر ’’منظر‘‘ کے عنوان سے پاکستانی فن اور ثقافتی نمائش کا افتتاح کیا۔

وزیر اعظم آفس کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی فن و ثقافت کی نمائش 3 ماہ تک جاری رہے گی۔

نمائش فیوچر آرٹ مل میوزیم کے زیر اہتمام قطر کے قومی عجائب گھر کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔

نمائش میں پاکستان کی 1940 کی دہائی سے آج تک کے فنی سفر کی بھرپور تحقیق کو نمایاں کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے تاریخی تقریب میں شرکت کے لیے دعوت پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے اظہار تشکر کیا۔

وزیر اعظم کی ثقافتی سفارت کاری کی حمایت میں شیخہ المیاسہ کے کردار تعریف کی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ’’منظر نمائش‘‘ ایک پل کا کام کرے گی جو داستانوں، ثقافتوں اور لوگوں کو جوڑتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید