تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ جس طرح مریم نواز نے بات کی اسی طرح علی امین گنڈاپور نے بھی بات کی تھی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے بھارتی پنجاب سے مل کر بات کرنے کی بات کی، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے افغانستان سے بات چیت کا کہا تو شور مچایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ معیار سب کے لیے ایک ہونا چاہیے۔
اسد قیصر نے کہا کہ کل ہم اڈیالہ جیل گئے لیکن ہماری توہین کی گئی، وہاں پر ہمیں کہا گیا کہ سیاسی بات نہیں کریں گے۔
اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ ہم نے کہا کہ کیا ہم بانیٔ پی ٹی آئی سے موسم پر بات کریں گے، یہ ہماری نہیں بلکہ پارلیمنٹ کی توہین کی گئی۔