ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ 10 فیصد بڑھ گئی۔ ہفتہ وار بنیادوں پر سالانہ مہنگائی 14 اعشاریہ 45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 12 اشیاء مہنگی، 12 سستی اور 27 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
گزشتہ ہفتے میں انڈے فی درجن 10 روپے 47 پیسے مہنگے ہوئے، ایک ہفتے کے دوران لہسن فی کلو 17 روپے 56 پیسے مہنگا ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 60 روپے 68 پیسے مہنگا ہوا، تازہ دودھ، دہی، بیف بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 16 روپے 43 پیسے سستے ہوئے، گزشتہ ہفتے میں چکن فی کلو 45 روپے 86 پیسے سستا ہوا۔
چینی، پیاز، گڑ، 20 کلو آٹے کا تھیلا سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے جبکہ چاول، بریڈ، کوکنگ آئل سمیت 27 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔