• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی اپنی ٹرانسمیشن لائن بچھانے والا پہلا صوبہ بن گیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو
بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا اپنی ٹرانسمیشن لائن بچھانے والا پہلا صوبہ ہو گا، جس سے سستی بجلی فراہمی کی جائے گی۔

پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں کے پی ایک بار پھر دیگر صوبوں پر سبقت لے گیا۔

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کے پی میں صنعتی انقلاب لانے کے لیے اپنی پاور ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت نے نجی کمپنی سے باضابطہ معاہدہ کر لیا ہے، ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے صنعتوں کو انتہائی سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ صوبے میں توانائی اور صنعتی شعبے میں انقلاب آئے گا، منصوبے سے صوبے کو سالانہ 7 ارب روپے آمدن ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید