• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں نواز شریف کا پڑھا گیا مصرعہ درست، مولانا فضل الرحمٰن کی تصحیح غلط نکلی


قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کا پڑھا گیا مصرعہ درست نکلا جبکہ اس حوالے سے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے کی گئی تصحیح غلط نکلی۔

میاں نواز شریف نے قومی اسمبلی میں چھبیسویں ترمیم کی منظوری کے بعد ساحر لدھیانوی کا قطعہ پڑھا تھا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے میاں نواز شریف کے پڑھے ہوئے مصرعے کو بے وزن قرار دے کر کہا تھا کہ آپ نے مصرعے میں ’تو‘ اضافی لگا کر اسے بے وزن کر دیا ہے۔

دوسری جانب ساحر لدھیانوی کی کتاب میں یہ قطعہ بالکل اسی طرح موجود ہے جس طرح میاں نواز شریف نے پڑھا تھا ۔

میاں نواز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی میں ساحر لدھیانوی کا پڑھا گیا قطعہ یوں ہے....

ناز و انداز سے کہتے ہیں کہ جینا ہو گا

زہر بھی دیتے ہیں تو کہتے ہیں کہ پینا ہو گا

جب میں جیتا ہوں تو کہتے ہیں کہ مرتا ہی نہیں

جب میں مرتا ہوں تو کہتے ہیں کہ جینا ہو گا

دلچسپ و عجیب سے مزید