• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے خلاف ایک اور کیس درج ہو گیا: عاطف خان

پی ٹی آئی کے ایم این اے عاطف خان—فائل فوٹو
پی ٹی آئی کے ایم این اے عاطف خان—فائل فوٹو

محکمۂ اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کے ایم این اے عاطف خان کو ترمیمی نوٹس بھیج دیا۔

اینٹی کرپشن نے عاطف خان کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا ہے کہ آپ دفتر آ کر بیان ریکارڈ کروا دیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مردان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر وضاحت دی جائے۔

اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ پابندی کے باوجود زرعی اراضی بطور رہائشی زمین استعمال کی گئی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف ایک اور کیس درج ہو گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید