• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں سرکاری اسکولوں کی درسی کتب، کاپیوں کی فروخت، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سرکاری اسکولوں کو فراہم کردہ درسی کتب اور کاپیوں کی فروخت کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے جبکہ ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں ایک افسر معطل کردیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق درسی کتب اور کاپیوں کی فروخت کے معاملے میں مزید کارروائی انکوائری کمیٹی کی حتمی رپورٹ آنے پر کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں کارروائی نگراں کمیٹی اور پولیس نے کی، ویجیلنس کمیٹی کافی دنوں سے کتب کی دستیابی کی نگرانی کر رہی تھی۔

ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے درسی کتب کی فروخت کو قابل افسوس قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھوڑی سی لالچ کے بدلے ہزاروں بچوں کی تعلیم کو متاثر کیا جا رہا ہے، اسکول تک درسی کتب کی فراہمی کا وعدہ ضرور پورا کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید