• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس: مختلف اشیاء کی خریداری میں 2 ارب سے زائد کی بے ضابطگیاں

 پنجاب پولیس کے مختلف اداروں کی خریداری میں 2 ارب 13 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔

آڈٹ رپورٹ 24-2023 پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ میں جمع کرادی گئی، جس کے مطابق  آئی جی پنجاب آفس نے مختلف اشیاء کی خریداری میں 4 کروڑ 70 لاکھ سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں کیں، ایس پی پولیس رسپانس یونٹ ڈولفن نے قواعد و ضوابط پورے نہ کرتے ہوئے 2 کروڑ 15 لاکھ  کی خریداری کی۔

ڈی پی او گجرات نے غذائی اشیاء ٹینڈرز کے بجائے 1 کروڑ 89 لاکھ کی کوٹیشن پر خریداری کی، سی پی او فیصل آباد نے بلیک لسٹ کمپنی سے 82 لاکھ کی خریداری کی۔ 

ڈی آئی جی انویسٹیگشن لاہور نے گاڑیوں کی مرمت پر 6 کروڑ 58 لاکھ روپے خرچ کیے، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے تاخیر سے سامان فراہم کرنے پر نجی کمپنیوں کو 5 کروڑ کے چارج عائد نہیں کیے۔

قومی خبریں سے مزید