پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما صنم جاوید اور مشعال یوسفزئی کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں جج امجد علی شاہ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور مشعال یوسفزئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران صنم جاوید اور مشعال یوسفزئی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے عبوری ضمانتیں 17 نومبر تک منظور کی ہیں۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات تھانہ اٹک اور تھانہ ٹیکسلا میں درج ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں پر توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔