• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج سے جھڑپیں، 3 کشمیری حریت پسند شہید

ممبئی (اے ایف پی ) بھارتی سیکورٹی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں مختلف جھڑپوں میں تین حریت پسندوںکو شہید کردیا ۔ یہ بات ہفتہ کو یہاں بھارتی سینئر فوجی اور پولیس حکام نے بتائی مسلم اکثریتی مقبوضہ کشمیر میں بر صغیر پاک و ہند کی آزادی کے بعد سے کشمیر یوں کی حق خود ارادیت کے لیے جد وجہد جاری ہے ۔ جہاں بھارت نے ا پنی 7لاکھ فوجی نفری کے ذریعہ غا صبانہ قبضہ کیا ہوا ہے ۔ پہلی جھڑپ ہل کان گلی اننت ناگ میں ہوئی جس میں دو حریت پسند شہید ہوئے بھارتی فوج کی چنار کور کا کہنا ہے کہ علاقے میں مشترکہ آپر یشن کیا گیا ہے ۔ جہاں حریت پسندوں نے پہلے فائر گھولا جس کا جواب دیا گیا ۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق دوسری جھڑپ گنجان آباد سر ینگر میں ہوئی جہاں قابض فوج اور پولیس کے مشترکہ آپر یشن میں ایک حریت پسند شہید ہوا ۔ یہ جھڑپ خان یار کے علاقے میں ہوئی ۔ جو طویل عرصہ بعد پیش آنے والا واقعہ ہے تا ہم کشمیری حریت پسند طویل عرصہ سے اپنے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید