• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری حساس ادارے کا جعلی اہلکار گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گارڈن پولیس نے خود کو سرکاری حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنے والے جعلی اہلکار کو گرفتار کر لیا۔ملزم کی شناخت محمد حنیف کے نام سے ہوئی ۔پولیس کے مطابق ملزم کو دوران اسنیپ چیکنگ روکا گیا تو ملزم نے خود کو خفیہ ایجنسی کا اہلکار ظاہر کیا تاہم جب ملزم سے مزید معلومات اور آئی ڈی کارڈ طلب کیا گیا تو ملزم بہانے بنانے لگا۔ملزم کی گاڑی پر ایجنسی کے اسٹیکرز نمایاں تھے اور ملزم نے گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی چھپا رکھی تھی جس پر ملزم کو شک کی بنیاد پر تھانے منتقل کیا گیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید