• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیلی فوج کے صبح سے حملے جاری، 23 فلسطینی شہید

غزہ سٹی پر اسرائیلی بمباری کے بمباری کے بعد تباہی و بربادی کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔
غزہ سٹی پر اسرائیلی بمباری کے بمباری کے بعد تباہی و بربادی کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کے صبح سے وحشیانہ حملے جاری ہیں، عرب میڈیا کے مطابق ان حملوں میں 23 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ 

میڈیا کے مطابق غزہ سٹی اور جبالیہ میں اسرائیلی بمباری سے 6 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ رفح میں اسرائیلی فوج کے حملے میں ایک فلسطینی ماں اور 2 بچے شہید ہوئے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں گرنیڈ حملہ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک  فلسطینی شہدا کی تعداد 43 ہزار 341 ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ 2،341 فلسطینی زخمی ہیں۔

ادھر بیروت سے عرب میڈیا کے مطابق لبنان میں بھی اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں۔ 

جنوبی لبنان کے علاقے خیام پر اسرائیلی حملے بعد دھواں اٹھ رہا ہے(تصویر سوشل میڈیا)۔
جنوبی لبنان کے علاقے خیام پر اسرائیلی حملے بعد دھواں اٹھ رہا ہے(تصویر سوشل میڈیا)۔

لبنان میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ایک بنگلا دیشی شہری شہید ہوا ہے، جس کی بنگلادیشی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا خیام کے علاقے میں 2 حزب اللّٰہ مزاحمت کاروں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید