• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن ابدال سے بازیاب، وکیل انتظار پنجوتھا اسلام آباد میں اپنے گھر پہنچ گئے


گزشتہ شب حسن ابدال سے بازیاب کروائے گئے وکیل انتظار پنجوتھا اسلام آباد میں اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

 گزشتہ شب اٹک پولیس نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل کو حسن ابدال سے بازیاب کروانے کا دعویٰ کیا تھا، انتظار پنجوتھا 8 اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے۔

ترجمان اٹک پولیس نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ انتظار پنجوتھا کو حسن ابدال میں اغواء کاروں سے بازیاب کروایا ہے۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے مشکوک گاڑی کو روکا تو اغواء کاروں نے پولیس پر فائرنگ کی اور مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

مجھے 2 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیا گیا، انتظار پنجوتھا

بازیاب ہونے والے بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا ہے کہ انہیں 2 کروڑ روپے تاوان کی عوض اغوا کیا گیا تھا۔

بازیابی کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر کو اسلام آباد سے اٹھایا گیا تھا، انہیں بہت مارا گیا۔

انتظار پنجوتھا کا کہنا تھا کہ اغوا کار پشتو میں بات کرتے تھے اس لیے سمجھ نہیں آتی تھی کیا بات کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اغواکار تین چار گھنٹے سے سفر کرا رہے تھے، کہاں سے یہاں تک لائے اسکا علم نہیں، ملزمان نے ہفتے کی شام تک باندھ کے رکھا ہوا تھا۔

قومی خبریں سے مزید