وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں تو تباہی ورثے میں ملی تھی۔
اتوار کو نارووال میں جسڑ چوک میں نئے فاؤنٹین کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں تعمیر وترقی کا کام مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہوتا ہے۔
احسن اقبال نے کہا لوگوں کو فرق ظاہر ہوگیا ہے کون تعمیر و ترقی کی سیاست کرتا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اب لوگوں پتہ چل گیا ہے کہ کون نفرت کی سیاست سے لوگوں کو گمراہ کرتا ہے۔