• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائشگاہ کے سامنے پی ٹی آئی کا احتجاج


برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تحت  احتجاج کیا گیا۔

لندن میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شامل افراد نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام کے لیے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ واپس دیا جائے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام کے لیے پی ٹی آئی کا چھینا گیا مینڈیٹ واپس دینا چاہیے۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما  ذلفی بخاری نے کہا کہ انتظار پنجوتھا کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے۔

قومی خبریں سے مزید