سانگھڑ ( محمد مبین بھٹی/ نامہ نگار ) چوٹیاریوں تھانے کی پولیس نے گھٹنے ٹیک دئیے پولیس کی جانب سے ڈیڑھ ماہ سے قید و بند اور حبس بیجا میں رکھے گئے ملزم معشوق شاہ کو پولیس نے بلآخر عدالت میں پیش کردیا عدالت نے پولیس ریمانڈ کی درخواست کو مسترد اور ملزم معشوق شاہ کو جیل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے چوٹیاریوں پولیس کی جانب سے مبینہ نام نہاد چوری کے الزام میں ملزم معشوق شاہ کو قید اور حبس بیجا میں رکھنے کے خلاف ملزم معشوق شاہ کی والدہ بختاور شاہ اور اہلخانہ کی جانب سے گذشتہ روز چوٹیاریوں پولیس کے ظلم و بربریت کے خلاف نیشنل پریس کلب سانگھڑ میں منعقدہ پریس کانفرنس اور بعدازاں سانگھڑ میرہورخاص روڈ پر احتجاج کیا گیا تھا جس کی سوشل میڈیا خبریں وائرل ہونے کے بعد چوٹیاریوں پولیس کا بھانڈا پھوٹ گیا۔