ویانا (اکرم باجوہ) منہاج القرآن آسٹریا کے سینئر نائب صدر تنویر اکبر کی والدہ مرحومہ کی برسی کے موقع پر منہاج سنٹر ویانا میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور نعت کی محفل کا انعقاد ہوا۔محفل کا آغاز منہاج القرآن آسٹریا کے صدر حفیظ اللہ قادری نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ گلہائے عقیدت غلام مصطفیٰ نعیمی، احتشام جامی، حاجی محمد اکبر اور محمد نعیم نے پیش کئے۔ حفیظ اللہ قادری نے محفل میں مختصرخطاب کیا۔ محفل کے آخر میں احتشام جامی نے شرکاء کے ساتھ مل کر بارگاہ نبی اکرمﷺ میں درودوسلام پیش کیا۔ اداراۃ المصطفیٰ سنٹر ویانا کے خطیب مذہبی سکالر پروفیسر راجہ اظہر عباس سیالوی نے اجتماعی دعائیہ کلمات میں امت مسلمہ، فلسطین، کشمیر اور شرکاء کیلئے دعا کی۔ محفل کے اختتام پر میزبان تنویر اکبر نے حاضرین کا شرکت پر شکریہ ادا کیا۔