• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم میلبرن سے ایڈیلیڈ روانہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میلبرن سے ایڈیلیڈ روانہ ہوگئی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا میچ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ میں ہوگا۔

ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری تشویشناک نہیں، اگلے میچ تک فٹ ہو جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر کے کریمپس پڑے ہیں، لیکن اگلے میچ میں وقت ہے وہ فٹ ہوجائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے رمیان تیسرا میچ 10 نومبر کو پرتھ میں شیڈول ہے، ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا نے جیتا تھا۔

تین میچز کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلیا جائے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید