• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم سواتی اٹک جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار


پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

اٹک جیل کے باہر سے ٹیکسلا پولیس نے اعظم سواتی کو دوبارہ گرفتار کیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے اعظم سواتی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

اعظم سواتی کو تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

اس مقدمے میں 20 دفعات لگائی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید