امریکی صدارتی انتخاب کے دوران جعلی خبروں اور سوشل میڈیا پوسٹس کی روک تھام کیلئے امریکی حکام سرگرم ہوگئے۔ ایف بی آئی کا الیکشن کمانڈ سیل جعلی مواد روکنے کیلئے نگرانی کر رہا ہے۔
سائبر سیکیورٹی اور انفرااسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی سی آئی ایس اے بھی سرگرم ہے، امریکی ایجنسی کا غلط معلومات کی شناخت اور روک تھام کیلئے افواہ کنٹرول ویب پیج بھی کام کررہا ہے۔
امریکی ایجنسی کا ویب پیج انتخابات سے متعلق افواہوں کی وضاحت کرتا ہے، ایجنسی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حقائق کی جانچ اور مواد کی نگرانی کررہی ہے۔
امریکی محکمہ انصاف ڈی او جے بھی غلط معلومات کی تشہیر روکنے کیلئے فعال ہے، محکمہ انصاف کوشش کررہا ہے کہ ووٹر کا انتخابات کے نتائج پر اطمینان قائم رہے۔
امریکی ادارے معتبر نیوز آرگنائزیشنز کے ساتھ مل کر غیر معیاری معلومات روکنے کیلئے کوشاں ہیں، رہنماؤں کی غلط بیانیوں کو رد کرنے کےلیے پریس ریلیز اور بریفنگ جاری ہیں۔