• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر بھارتی گاؤں میں جشن کیوں منایا گیا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکی صدراتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی امریکا سے ہزاروں کلو میٹر دور بھارت کے گاؤں  آندھرا میں جشن منایا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئے ممکنہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اہلیہ اوشا وینس بھارتی نژاد ہیں۔

جے ڈی وینس کی 38 سالہ اہلیہ اوشا وینس کی پیدائش اور پرورش امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو کے نواحی علاقے میں ہوئی جبکہ ان کے آباؤ اجداد کا تعلق بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے ہے۔

اسی لیےاوشا وینس آبائی گاؤں آندھرا میں رہنے والوں نے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے لیے بہت دعائیں کی تھیں۔

گاؤں کے رہائشیوں کا خیال ہے کہ جے ڈی وینس کے نائب امریکی صدر بننے کے بعد گاؤں کے حالات میں بہتری آئے گی کیونکہ اوشا وینس اپنے آبائی گاؤں کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور کریں گی۔

اس حوالے سے اس گاؤں کے رہائشی پنڈت اپا جی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اوشا وینس گاؤں والوں کی مدد کریں گی۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر اوشا وینس اپنے آباؤ اجداد کو پہچان سکتی ہیں اور اس گاؤں کے لیے کچھ اچھا کر سکتی ہے، تو یہ بہت اچھا ہو گا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ اوشا وینس اپنی پوری زندگی میں ایک بار بھی آندھرا گاؤں نہیں آئیں لیکن ان کے والد تقریباً 3 سال پہلے بھارت آئے تھے اور اُنہوں نے اس مندر کی حالت کا جائزہ بھی لیا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اوشا وینس کے پر دادا آندھرا گاؤں چھوڑ کر چلے گئے تھے جس کے بعد ان کے والد چلوکوری رادھا کرشنن نے بھارت کے شہر چنئی میں پرورش پائی اور پھر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکا چلے گئے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید