• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم سواتی کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور


راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

اعظم سواتی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے سماعت کی جس کے دوران پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

واضح رہے کہ اعظم سواتی پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج ہے۔

ان پر ان مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور کارِ سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔

قومی خبریں سے مزید