• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم خان سواتی کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

اعظم خان سواتی کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کرنے کے لیے لایا گیا۔

عدالت میں پولیس کی جانب سے اعظم خان سواتی کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرجج امجد علی شاہ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جوعدالت نے بعد میں سنا دیا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

واضح رہے کہ اعظم سواتی کے خلاف 5 اکتوبر کو تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج ہے۔

اعظم سواتی کو تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں آج گرفتار کیا گیا تھا جس میں ان پر توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔

قومی خبریں سے مزید