ٹیکسلا (ایجنسیاں)تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کواٹک جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ حراست میں لے لیا گیاجبکہ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اعظم سواتی کو 2روزہ جسمانی ریمانڈپر ٹیکسلا پولیس کے حوالے کردیا۔اس موقع پر ملزم کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اعظم سواتی کو محض سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے لہٰذا عدالت انہیں مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اعظم سواتی کی مختلف مقدمات میں اسلام آباد کی عدالت نے ضمانت منظور کی تھیں۔ذرائع نے بتایا کہ ضمانت ملنے پر انہیں اٹک جیل سے رہا کیا گیا تاہم ٹیکسلا پولیس نے اعظم سواتی کو جیل سے رہا ہوتے ہی حراست میں لیا۔