تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے ہمیں کوئی لینا نہیں، ہم اپنی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔
صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کے معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دیتے۔
اسد قیصر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو با عزت رہا کیا جائے، ان کے خلاف سیاسی اور انتقامی بنیادوں پر کیسز بنائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہو۔
اسد قیصر نے مطالبہ کیا کہ جس طرح ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا وہ ہمیں واپس کیا جائے۔