ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خیبر پختون خوا اینٹی کرپشن سرکل عمر صدیق کی ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے جج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے کیس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر خیبر پختون خوا اینٹی کرپشن سرکل عمر صدیق کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔
ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے ملزم کی درخواستِ ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔
عدالت نے 10 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے دیا۔