• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 گھنٹے انتظار کیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی، اسد قیصر

اسد قیصر : فوٹو فائل
اسد قیصر : فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ 2 گھنٹے انتظار کیا اڈیالہ جیل میں ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔

اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ آج ہماری روٹین شیڈول میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہونا تھی، 2 بجے ملاقات کا ٹائم تھا، ہم اڈیالہ روڈ پہنچے تو پولیس نے بلاک کردیا تھا، ہم مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے 2 بجے اڈیالہ پہنچ گئے۔

اسد قیصر نے کہا کہ 2 سے 4 بجے تک ہم وہاں رہے لیکن ہماری ملاقات نہیں کروائی گئی، حکومت کا طے شدہ فیصلہ ہے کہ سیاسی لوگوں کو بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دینا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمیں اپنے لیڈر سے مشاورت کرنی ہوتی ہے یہ ہمارا قانونی، آئینی حق ہے، ہمیں مسلسل اپنے قانونی اور آئینی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ انہوں نے ملک کو فاشسٹ اسٹیٹ بنا دیا ہے، ان کا خیال ہے یہ ہمیں اپنے لیڈر سے دور رکھیں گے، ہمیں دیوار سے لگائیں گے، ہم اپنے مؤقف سے پیچھےنہیں ہٹیں گے، ہم آئین، قانون کی بالا دستی، آزاد عدلیہ اور اپنے مینڈیٹ کی واپسی چاہتے ہیں، اپنے مطالبات کیلئے ہم بھرپور مہم چلائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید