علی بابا گروپ کا پاکستانی کاروبار کی برآمدات بڑھانے کیلئے اے آئی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
معروف چینی ویب سائٹ’علی بابا ڈاٹ کام‘ نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے پاکستانی کاروباری اداروں کو بین الاقوامی خریداروں تک پہنچنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ڈیجیٹل سلوشنز کا ایک سیٹ پیش کیا ہے۔