• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوحہ کے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

قطری وزارتِ داخلہ نے دوحہ میں امریکی سفارت خانے اور قرب و جوار کے رہائشیوں کا انخلاء کرنا شروع کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق قطری وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ رہائشیوں کا عارضی انخلاء حفاظتی اقدامات کے تحت کیا جا رہا ہے۔

قطری وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ حکومت امریکی سفارت خانے اور قرب و جوار کے رہائشیوں کو عارضی طور پر متبادل رہائش فراہم کرے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق قطری وزارتِ داخلہ نے دوحہ کے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام الناس بلا ضرورت گھروں اور عمارتوں سے نکلنے سے گریز کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید