تل ابیب (نیوز ڈیسک)اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی یہودیوں کی اکثریت نے کملا ہیرس کو ووٹ دیا۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق 79فیصد یہودی ووٹرز نے نائب صدر کملا ہیرس کو ووٹ دیا، جبکہ صرف 21فیصد امریکی یہودیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا، اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020میں 30 فیصد اور 2016میں 24فیصد یہودی ووٹ حاصل کیے تھے یہودی تاریخ کا ڈیٹا جمع کرنے والی یہودی ورچوئل لائبریری نے بھی اعداد و شمارجاری کیے ہیں۔ الیکشن مہم کےدوران ٹرمپ نے یہودی ووٹرز کے ڈیموکریٹس کی طرف جھکاؤ پر مایوسی ظاہر کی تھی۔