خیبر پختون خوا کے ضلع مالاکنڈ میں لیویز حوالدار سمیت 2 سپاہیوں کو قتل کرنے والے مبینہ ملزم کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق لیویز فورس نے فائرنگ کرنے والے مبینہ ملزم سپاہی صدام کے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات مالاکنڈ میں لیویز چیک پوسٹ موسیٰ مینہ درگئی میں اہلکاروں کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔
مبینہ ملزم نے دوست کے ساتھ مل کر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 2 لیویز اہلکار جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوا تھا۔