کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 24.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔