پنجاب پولیس نے اسموگ کی روک تھام کے لیے کی گئی کارروائیوں میں 212 افراد گرفتار کر لیے۔
سی سی پی او لاہور کے مطابق فیول، تار کول اور کاربن بورڈ جلانے پر 8 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
سی سی پی او لاہور نے عدالت کو بتایا کہ کنسٹرکشن میٹریل جلانے پر 87 ملزمان اور فصلوں کی باقیات جلانے پر 18 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ٹائرز، پلاسٹک، شاپنگ بیگز جلانے پر 25 ملزمان گرفتار ہوئے، فیکٹریوں اور کارخانوں سے 49 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔
سی سی پی او لاہور نے یہ بھی بتایا ہے کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر متعلقہ محکموں کو معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔