کوئٹہ/آواران(نمائندہ جنگ) آواران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز ہلکار شہید ہو گیا جبکہ پیراندر سےدو افراد کی لاشیں برآمد، ہوئی پولیس کے مطابق آواران کے علاقے گیشکور زنک عیسیٰ بازار کا رہائشی لیویز اہلکار نور بخش ولد عبدالحق گزشتہ روز پیدل گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر شہیدہوگیا۔