• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران اور دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم پھر ٹل گئی

راولپنڈی (این این آئی)سانحہ 9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم ایک مرتبہ پھر ٹل گئی۔ وکلاء نے فرد جرم چالان پر اعتراضات کر دیے جبکہ جی ایچ کیو چالان میں 94گواہ ہیں اور کسی گواہ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سمیت کسی لیڈر کا نام نہیں لیا۔وکیل بابر اعوان نے کہا کہ جن کے بیان پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور قائدین کو ملوث کیا وہ منحرف ہوچکے۔ وکلا صفائی نے کہا کہ مقدمہ چالان کا پولیس نے جو نقشہ پیش کیا اس میں کسی ملزم کے پاس اسلحہ نہیں۔

ملک بھر سے سے مزید