سندھ کے ٹیکس کلیکشن اداروں کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سال اکتوبر میں گزشتہ اکتوبر کے مقابلے میں 22 فیصد اضافی ٹیکس وصولیاں ہوئیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں 17413 ملین روپے ٹیکس کلیکشن کی گئی تھی جبکہ رواں برس اکتوبر میں 21159 ملین روپے ٹیکس کلیکشن کی گئی۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ مجموعی طور پر 25-2024ء میں 83863 ملین روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اس سال مجموعی طور پر اب تک ٹیکس وصولیوں میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ سندھ ریونیو بورڈ نے ٹیکس اہداف حاصل نہیں کیے۔