• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا قابلِ مذمت ہے: وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا۔

علی امین گنڈاپور نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ کے پی حکومت اور عوام سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ 

واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید