امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم یہ ہے کہ انصاف اور جج ہماری مرضی کا ہو۔
منصورہ میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان اللّٰہ کا بہت بڑا انعام ہے، اس کی قدر کرنی چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ طالع آزما قوتوں نے آئین پر عمل نہیں کیا، اسے توڑا ہے، جس بنیاد پر ہم نے یہ ملک بنایا تھا اس بنیاد کو قائم نہیں رکھا گیا۔
حافظ نعیم نے مزید کہا کہ ہمیں آئین کی بالادستی کےلیے جدوجہد کرنی چاہیے۔